Baloch student Union SPRC
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Baloch student Union SPRC, Health/Beauty, Taunsa. sharif, Taunsa.
29/05/2025
Change is a part of evolution.
Change does not mean losing the original essence; rather, it means transforming into a better version than before.
The time we spent under the leadership of Mr. Syed Abid Hussain Shah and Mr. Siraj Buzdar was nothing short of a blessing.
No one in the Union desired such a decision, but unfortunately, the demands of time compelled us to take this step — to change the front leadership.
The entire former leadership is still part of the Union, but now, they have officially handed over the responsibilities to the newly elected cabinet.
This is merely a change in leadership, not in ideology.
Our ideology;
"Upholding students’ rights, protecting Baloch identity, spreading education, and promoting peace is our core ideology."
27/05/2025
بلوچ اسٹوڈنٹس یونین SPRC
03/05/2025
اعلانِ شمولیتِ نو
یونین کے دیرینہ رکن محترم جناب غوث بزدار صاحب، جو ایک عرصہ قبل بعض وجوہات کی بنا پر ہمارے ضابطۂ کار سے انحراف کے سبب رکنیت سے محروم کر دیے گئے تھے، اب از خود تمام غیر فعالیت سے کنارہ کش ہو چکے ہیں اور خلوصِ نیت کے ساتھ اصلاحی طرزِ عمل اختیار کر چکے ہیں۔
یونین کی مجلسِ عاملہ نے ان کے رویّے میں آنے والی مثبت تبدیلی اور نیک نیتی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے، متفقہ طور پر انہیں دوبارہ یونین میں شمولیت کی اجازت دے دی ہے۔ ہم جناب غوث بزدار کو ایک بار پھر اپنے صفِ رفاقت میں شامل کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
خوش آمدید، جناب غوث بزدار!
یونین کے اصول و ضوابط کی پاسداری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور ہم اُمید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی اتحاد، نظم و ضبط اور باہمی احترام کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا ۔
انشاء اللّہ
Ghous Buzdar
20/04/2025
بلوچ اسٹوڈنٹس یونین کی آج کے اجلاس کی مکمل روداد:
20 اپریل 2025
آج منعقدہ یونین کے غیر معمولی اجلاس میں اراکین نے نہایت سنجیدگی اور بالغ نظری کے ساتھ مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو مرتب کیا۔ اجلاس میں اس امر پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ یونین، اپنی آئینی حدود و قیود کو ملحوظ رکھتے ہوئے، کسی بھی مرحلے پر انتظامی امور میں مداخلت سے مکمل اجتناب برتے گی۔
ہماری اولین ترجیح ادارہ جاتی نظم و ضبط کا قیام اور باہمی تعاون کی فضا کو فروغ دینا ہے۔ اس ضمن میں، یونین نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ از سرِ نو انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا تاکہ قیادت کی تبدیلی کا عمل شفاف، منصفانہ اور جمہوری اقدار کا آئینہ دار ہو۔
یونین اس امر پر بھی یک زبان ہے کہ کالج انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر مثبت اور تعمیری روابط استوار رکھے جائیں گے، اور ہر اس اقدام میں بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی جو ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے مؤثر ہو۔
آخر میں، یہ اعادہ کیا گیا کہ یونین کا ہر رکن اپنے طے کردہ ضوابط، اصولوں اور اخلاقی دائرہ کار کا پابند ہوگا، اور تنظیمی ڈھانچے کی حرمت و وقار کا ہر حال میں پاس رکھا جائے گا۔
جو لوگ ہمارے اصول و ضوابط کی پابندی نہیں کرتے ان کا بوچ اسٹوڈنٹس یونین سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہوگا۔
RSA
یا کسی اور تنظیم سے بلوچ اسٹوڈنٹ یونین کا کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور یونین اس چیز سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہے ۔
Official Notification
Dated: 17th April 2025
It is an official statement from Baloch Students Union SPRC that Ghous Buzdar has violeted our rules and policies. He is found as a part of propaganda that is totally against the rules of our union.His membership of Baloch Students Union is cancelled due to his policy violations. Once again we clearly state that any Baloch student who goes against our policies will be responsible for his concequences . Our union will never jump into administrative issues of the college.
Regards; Baloch Students Union SPRC
بلوچ کلچر ڈے کی خوبصورت جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں ۔
سدرن پنجاب ریڈیمرز کالج میں کی طرف سے منعقد بلوچ کلچر ڈے کی خوبصورت شارٹ کلپ۔
اپنی زبان کو سلام کرنے کا عادی بنا لو
اس سے دوست بڑھتے ہیں
اور دشمن کم ہوجاتے ہیں .
اچھا سوچیے اور اچھا بولیے ، کیوں کہ
بدگمانی اور بدزبانی
دو ایسے عیب ہیں جو انسان کے ہر کمال کو زوال میں بدل دیتے ہیں ۔
محنت کش خواتین کا عالمی دن ۔ 8 مارچ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیرے چہرے پہ یہ آنچل بہت ھی خوب ھے لیکن
تو اپنے اس آنچل سے اک پرچم بنا لیتی تو اچھا تھا
اسرار الحق مجاز
تو آگ میں اے عورت زندہ بھی جلی برسوں
سانچے میں ہر اک غم کے چپ چاپ ڈھلی برسوں
حبیب جالب
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Taunsa. Sharif
Taunsa
