Sahi Aqeeda
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sahi Aqeeda, Health/Beauty, Riyaz, Riyadh.
🌴 مومن اور شجرۂ طیبہ۔
🔹﴿أَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُؤْتِي أُكُلَهَا كُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا﴾ (سورۂ ابراہیم: 24-25)
اللہ تعالیٰ نے مومن کی مثال شجرۂ طیبہ سے دی ہے۔ شجرۂ طیبہ کی صفات دراصل ایک سچے مومن کی صفات ہیں:
🌱 1۔ جڑیں مضبوط — أَصْلُهَا ثَابِتٌ
درخت کی جڑیں زمین میں مضبوط ہوتی ہیں۔
مومن کی جڑ لا إله إلا الله اور ایمان ہے۔
حالات، فتنے اور آزمائشیں اس کے ایمان کو متزلزل نہیں کرتیں۔
🍂 2۔ خزاں ہو کہ بہار
درخت ہر موسم سے گزرتا ہے۔
مومن بھی خوشی اور غم، آسانی اور مشکل دونوں دیکھتا ہے۔
بہار میں شکر کرتا ہے اور خزاں میں صبر کرتا ہے۔
آزمائشوں میں بھی اللہ سے تعلق نہیں توڑتا۔
☁️ 3۔ شاخیں آسمان تک — فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ
درخت کی شاخیں بلند ہوتی ہیں۔
مومن کے اعمال آسمانوں تک پہنچتے ہیں۔
دعائیں، تسبیحات، صدقات اور تلاوتِ قرآن اس کے بلند اعمال ہیں۔
تلاوتِ قرآن آسمانوں میں اس کا ذکر اور زمین پر نور بنتی ہے۔
❤️ 4۔ محبتِ رسول ﷺ
(صحیح بخاری)
کھجور کا تنا آپ ﷺ کی جدائی میں رو پڑا۔
ایک درخت بھی فراقِ رسول ﷺ برداشت نہ کر سکا۔
مومن کے دل میں رسول اللہ ﷺ کی محبت ایمان کی علامت ہے۔
جس قدر محبتِ رسول ﷺ زیادہ ہوگی، اتنی ہی ایمان کی مٹھاس بڑھے گی۔
🍯 5۔ کھجور کی مٹھاس
: مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ النَّخْلَہ (بخاری)
کھجور کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔
مومن کی گفتگو، اخلاق اور معاملات بھی میٹھے ہوتے ہیں۔
وہ دل جوڑتا ہے، دل توڑتا نہیں۔
اس کی زبان خیر اور بھلائی کا ذریعہ بنتی ہے۔
🍇 6۔ ہر وقت پھل دینے والا — تُؤْتِي أُكُلَهَا كُلَّ حِينٍ
کھجور کا درخت ہر وقت فائدہ دیتا ہے۔
مومن بھی ہر حال میں دوسروں کے لیے مفید ہوتا ہے۔
اس کے اعمال اس کے پھل ہیں:
✔️ نماز
✔️ دعا
✔️ تلاوتِ قرآن
✔️ صدقہ
✔️ علمِ نافع
✔️ حسنِ اخلاق
✔️ خدمتِ خلق
🌳 7۔ دوسروں کے لیے سایہ
درخت دوسروں کو سایہ اور راحت دیتا ہے۔
مومن بھی لوگوں کے لیے آسانی، سکون اور رحمت کا ذریعہ بنتا ہے۔
وہ جہاں ہوتا ہے وہاں خیر پھیلتی ۔
🔹خود احتسابی!
❓ کیا میں شجرۂ طیبہ جیسی مومن ہوں؟
❓ کیا میری جڑیں ایمان اور لا إله إلا الله میں مضبوط ہیں؟
❓ کیا میں آزمائشوں کی خزاں میں بھی ثابت قدم اور باوقار رہتی ہوں یا مشکلات مجھے اللہ سے دور کر دیتی ہیں؟
❓ کیا میرے اعمال، دعائیں اور تلاوتِ قرآن آسمانوں تک پہنچنے والے ہیں؟
❓ کیا میرے دل میں رسول اللہ ﷺ کی سچی محبت موجود ہے؟
❓ کیا میرے اخلاق کھجور کی طرح میٹھے ہیں یا میری زبان سے طنز، طعنہ اور تلخ باتیں نکلتی ہیں؟
❓ کیا میں دوسروں کے لیے سایہ، سکون اور آسانی کا ذریعہ ہوں؟
❓ کیا میری زندگی سے دوسروں کو فائدہ پہنچ رہا ہے؟
اگر تم جاننا چاہتے ہو کہ تمہارے ایمان کی جڑیں کتنی مضبوط ہیں، تو دیکھو کہ زندگی کی خزاؤں میں تم اللہ سے کتنے جڑے رہتے ہو۔
ماخوذ
القران ربیع قلبی🌿
نوشین تبسم
24/05/2026
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
1) جو شخص نماز عید سے پہلے قربانی کر لیتا ہے وہ صرف اپنے کھانے کو جانور ذبح کرتا ہے، اور
2) جو شخص عید کی نماز کے بعد قربانی کرے اُس کی قربانی پوری ہوتی ہے، اور وہ مسلمانوں کی سنت کو پالیتا ہے.
بخاری 5556، 5546
(مسلم 5069؛ مشکوٰۃ 1437)
https://whatsapp.com/channel/0029VbBFD937T8bQAWQ4LY2E
Quran And Hadees📢🌺🌹🌷💐🤲🏻💐 – WhatsApp channel Follow Quran And Hadees📢🌺🌹🌷💐🤲🏻💐's WhatsApp channel. صرف قران اور حدیث کا علم شیئر ہوگا 🌹♥️🔊. Join 67 followers for the latest updates.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Riyaz
Riyadh
